مسلم باغ میں افسوسناک واقعہ، سنگدل شخص کے تشدد سے 13 سالہ طالبعلم جان کی بازی ہار گیا

مسلم باغ 13 سالہ طالبعلم جان کی بازی ہار گیا

اشاعتی ڈیسک: روزنامہ بلوچستان نیوز ویب ڈیسک

کوئٹہ (ویب ڈیسک) مسلم باغ میں بچوں کے معمولی جھگڑے کے بعد 13 سالہ طالب علم دوسرے بچے کے والد کے تشدد سے جاں بحق۔ مسلم باغ میں اسکول کے دو طالب علموں کے درمیان معمولی جھگڑے کے بعد ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں 13 سالہ ابوبکر جان کی بازی ہار گیا۔ ایف آئی آر کے مطابق، اسکول میں جھگڑے کے اگلے روز دوسرے طالب علم کے والد، ایمل ولد عبدالغنی نے مبینہ طور پر ابوبکر کو پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں وہ جان کی بازی ہار گیا۔ ابوبکر اپنے والدین کا اکلوتا بیٹا تھا۔ اس افسوسناک واقعے نے متاثرہ خاندان کو شدید صدمے سے دوچار کردیا ہے۔