بوستان میں فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق، 4 زخمی، ڈی ایم جمالی سے 2 مزدور اغوا، زخمی پولیس اہلکار دوران علاج چل بسا

بوستان فائرنگ

ماخذ: یو این اے

کوئٹہ، ڈی ایم جمالی (یو این اے، این این آئی، )ضلع پشین کے علاقے بوستان کے قریب زمین کے پرانے تنازعے پر فائرنگ کا خونریز واقعہ پیش آیا ہے، جس کے نتیجے میں 3 افراد موقع پر ہی جاں بحق جبکہ 4 افراد شدید زخمی ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق فائرنگ کے اس افسوسناک واقعے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی شناخت نواز خان ولد محمد ایوب، محمد ایاز ولد محمد ایوب اور اعجاز احمد ولد محمد ہاشم کے ناموں سے ہوئی ہے۔جبکہ شدید فائرنگ کی زد میں آ کر شیر محمد ولد محمد صادق، عبدالمالک ولد محمد صادق، محمد ایوب ولد عبدالرازق اور جمیل احمد ولد عبدالرازق شدید زخمی ہو گئے، جنہیں فوری طور پر طبی امداد کے لیے نزدیکی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔واقعے کے فورا بعد علاقے میں شدید تشویش اور خوف و ہراس کی فضا پھیل گئی ہے۔ اطلاع ملتے ہی قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ٹیموں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر علاقے کو گھیرا میں لے لیا ہے اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے قانونی و انتظامی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں ڈیرہ مراد جمالی کے قریب چھتر میں زیر تعمیر سڑک کے کام کے دوران نا معلوم مسلح افراد کا حملہ دو مقامی مزدوروں کو اغواءکرکے فرار ہوگئے واقعے کے بعد سڑک کی تعمیر کا کام روک دیا گیا پولیس کے مطابق ڈیرہ مراد جمالی کے مطابق پولیس تھانہ چھتر کی حدود گزشتہ شب سڑک کی تعمیر کے کام کے دوران نا معلوم مسلح افراد نے حملہ کردیا اور اسلحے کے زور پر دو مقامی مزدور رستم علی بگٹی اور فیاض علی بگٹی کو اغوا کرکے اپنے ساتھ لے گیے جبکہ وبقعے کے بعد سڑک پر کام روک دیا گیا اطلاع ملتے ہی پولیس جاے وقوع پر پہنچ گئی اور علاقے کی ناکہ بندی کرکے مغویاں کی بازیابی اور اغواءکاروں کی تلاش شروع کردی ۔ دریں اثنا ءڈیرہ مراد جمالی سے تعلق رکھنے والا بی سی اہلکار لاپتہ ہونے کے بعد زخمی حالت میں برآمدگی دوران علاج ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوے دم توڑ دیا ورثاءکے مطابق ڈیرہ مراد جمالی کے رہائشی بی سی پولیس کانسٹیبل ظفر اللہ تنیہ دوران ڈیوٹی کوئٹہ سے لاپتہ ہوگیا چند روز بعد وہ زخمی و بے ہوشی کی حالت میں پایا گیا ورثاءنے ان کو اپنی مدد اپ کے تحت سندھ سکھر حرا ہسپتال منتقل کیا جہاں وہ دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوے دم توڑ دیا ورثاءنے حکومت بلوچستان سے واقعے کا نوٹس لینے اور تحقیقات و انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔