کوئٹہ، سبزل روڈ میں زمینی تنازع پر فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق، ایک زخمی ہوگیا

فائرنگ

اشاعتی ڈیسک: روزنامہ بلوچستان نیوز ویب ڈیسک

کوئٹہ (ویب ڈیسک) سبزل روڈ پودگلی چوک کوئٹہ میں فائرنگ کے واقعے میں تین افراد جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔ پولیس کے مطابق واقعہ مالی تنازع پر پیش آیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ہاشم نامی شخص نے مبینہ طور پر دوسرے گروپ پر فائرنگ کی۔ دو میتیں بی ایم سی اسپتال جبکہ ایک میت اور زخمی کو سول اسپتال منتقل کیا گیا۔ جاں بحق ہونیوالوں کی شناخت منظور ولد محمد صدیق، باسط ولد محمد صادق، محمد صادق ولد محمد صدیق، زخمی کی حسیب ولد محمد صادق کے نام سے ہوئی۔ چاروں افراد کا تعلق مری قبیلے سے اور سبزل روڈ کوئٹہ کے رہائشی ہیں۔