اشاعتی ڈیسک: روزنامہ بلوچستان نیوز ویب ڈیسک
پشاور (ویب ڈیسک) خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ پاراچنار، لوئر دیر، مالاکنڈ، شبقدر، سوات، مانسہرہ اور گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ گلگت بلتستان میں دیامر، چلاس شہر اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.1 اور مرکز تاجکستان کا علاقہ گرم چشمہ تھا۔
