مستونگ میں فائرنگ سے دو مزدور جاں بحق، کچھی میں مسافر ویگن لوٹ لی گئی، ڈی ایم جمالی سے طالبہ اغوا

فائرنگ مزدور جاں بحق

ماخذ: این این آئی

ڈیرہ مراد جمالی ( این این آئی ) جعفرآباد ڈیرہ اللہ یار کے رہائشی دو مزدوروں کو مستونگ کے علاقے میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے قتل کردیا۔پولیس کے مطابق جعفراباد سٹی ڈیرہ اللہ یار کے رہائشی دو مزدور نوجوان محمد رحیم کٹوہر اور رضا محمد عرف جاوید کٹوہر کو مستونگ کے قریب کھڈکوچہ کے علاقے میں باغات میں کام کے دوران نا معلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے قتل کردیا اور فرار ہوگئے واقعے کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاشوں کو اپنے قبضے میں لیکر ہسپتال منتقل کرنے کے بعد لاشیں ابائی علاقے ڈیرہ اللہ یار روانہ کردی گئی۔ دریں اثناءکچھی بھاگ ناڑی مسلح ڈاکو گن پوائنٹ پر مسافر ویگن کے مسافروں سے ہزاروں روپے نقدی درجنوں موبائل فونز گھڑیاں ودیگر قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہوگئے پولیس کے مطابق کچھی بھاگ ناڑی صدر پولیس تھانے کی حدود بختیاراباد بھاگ روڈ شرکل کے مقام پر نا معلوم مسلح ڈاکووں نے جیکب آباد سے بھاگ سٹی جانے والی ویگن کو گن پوائنٹ پر روک کر مسافروں سے ہزاروں روپے نقدی درجنوں موبائل فونز گھڑیاں ودیگر قمیتی سامان لوٹ کر فرار ہوگئے واقعے کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کی ناکہ بندی کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی ۔ علاوہ ازیں ڈیرہ مراد جمالی مسلح افراد نے طالبہ کو اغواءکرلیا ورثاءسٹی تھانے پہنچ گئے لڑکی کی بازیابی اور اغواءکاروں کی گرفتاری کیلئے تھانے کے سامنے احتجاج ۔پولیس نے شہر بھر کی ناکہ بندی کردی پولیس کے مطابق سٹی پولیس تھانے ڈیرہ مراد جمالی کی حدود ایریگشن کالونی سے چار نا معلوم مسلح افراد جوکہ ویگو گاڑی میں سوار تھے ٹیوشن سے گھر جانے والی نوجوان طالبہ کو اغواءکرکے فرار ہوگئے ورثاءسٹی پولیس تھانے پہنچ گئے اور لڑکی کی بازیابی و اغواءکاروں کی فوری کرفتاری کے لیے احتجاج کیا پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے شہر بھر کی ناکہ بندی کردی گئی۔