ماخذ: یو این اے
کوئٹہ (یو این اے) سیکورٹی ذرائع کے مطابق گوادر میں فتنہ الہندوستان کی جانب سے تعمیراتی کمپنی کے خالی کیمپ پر حملہ کرنے کی بزدلانہ کوشش کو سیکورٹی فورسز نے بروقت اور موثر کارروائی کرتے ہوئے ناکام بنا دیا ہے۔ سیکورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ کامیاب جوابی کارروائی کے دوران فورسز نے 3 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے، جبکہ مزید 3 دہشت گردوں کو بھی سیکورٹی فورسز نے گھیرے میں لے رکھا ہے۔ علاوہ ازیں، ایک اور حملے کی کوشش کے پیش نظر گوادر شاہراہ کے قریب واقع ایک ہوٹل میں موجود دہشت گردوں کے خلاف بھی آپریشن جاری ہے، جہاں چار مزید دہشت گرد فورسز کے گھیراﺅ میں ہیں۔ سیکورٹی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ گوادر جی او سی (GOC) خود اس تمام آپریشن کو لیڈ کر رہے ہیں۔
