اشاعتی ڈیسک: روزنامہ بلوچستان نیوز ویب ڈیسک
اسلام آباد (ویب ڈیسک) آئل اینڈگیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) ذرائع کے مطابق مائع پیٹرولیم گیس (ایل پی جی) کا بحران ایرانی سرحد بند ہونے سے پیدا ہوا ہے۔ اوگرا ذرائع کے مطابق پاکستان 70 فیصد ایل پی جی درآمدکرتا ہے۔ مجموعی ایل پی جی درآمد کا 50 فیصد ایران سے آتا ہے۔ اوگرا ذرائع کے مطابق ایل پی جی کی قیمتیں سپلائی میں تعطل آنے سے بڑھیں۔ ایل پی جی کی درآمدکے لیے ایرانی سرحد نہ کھلی تو بحران مزید شدید ہونےکا خدشہ ہے۔ اوگرا ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان ایران، عراق اور عمان سے ایل پی جی درآمد کرتا ہے۔ عمان اور عراق سے آبنائے ہرمز بند ہونے کی وجہ سے ایل پی جی نہیں آ رہی۔ اوگرا ذرائع کے مطابق انفورسمنٹ ٹیمیں دستیاب ایل پی جی کی اضافی قیمت وصولی پر کارروائی کر رہی ہیں۔
