خضدار (آن لائن) تحصیل وڈھ کے علاقے وہیر سے تعلق رکھنے والا تاجر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق۔ تفصیلات کے مطابق وہیر میں قومی شاہراہ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے وڈھ سٹی کے تاجر محمد فیاض جاں بحق ہوگئے جسے شہداءچیک پوسٹ کے قریب فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق مقتول صبح گھر سے وڈھ بازاراپنی دکان پر جارہے تھے۔ مقامی پولیس انتظامیہ واقعہ کی مزید تحقیقات کررہے ہیں۔
خضدار، وڈھ سے تعلق رکھنے والا تاجر چیک پوسٹ کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق
