رکن بلوچستان اسمبلی و مشیرِ کھیل مینا مجید کے بھائی کو مند سے اغوا کرلیا گیا

مشیرِ کھیل مینا مجید

اشاعتی ڈیسک: روزنامہ بلوچستان نیوز ویب ڈیسک

تربت (ویب ڈیسک) ذرائع کے مطابق مشیرِ کھیل مینا مجید کے بھائی اورنگزیب کو مند کے علاقے بلوچ آباد سے اغوا کرلیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق نامعلوم مسلح افراد اورنگزیب مجید کو ان کے آبائی گاﺅں بلوچ آباد سے گن پوائنٹ پر اپنے ساتھ لے گئے، پولیس ذرائع کے مطابق بلوچستان اسمبلی کی رکن اور وزیراعلیٰ بلوچستان کی مشیر برائے کھیل و امورِ نوجوانان مینا مجید کے چھوٹے بھائی اورنگزیب مجید کو مند سے مبینہ طور پر دو موٹر سائیکلوں پر سوار چار مسلح افراد نے اغوا کرلیا گیا، ان کے بارے میں کوئی اطلاع سامنے نہیں آئی۔