ایران اور حوثیوں کے حملوں کا خطرہ، امریکا نے اپنے شہریوں کیلئے سیکورٹی الرٹ جاری کردیا

امریکا سیکورٹی الرٹ

اشاعتی ڈیسک: مانیٹرنگ ڈیسک

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) مشرق وسطیٰ میں ایران اور یمن حوثی ملیشیا کے حملوں کے خطرات پر امریکا نے اپنے شہریوں کے لیے سیکورٹی الرٹ جاری کردیا۔ عرب میڈیا کے مطابق اردن، عراق، ایران، یمن، لبنان، شام سمیت 12 ممالک کے امریکی سفارتخانوں سے سیکورٹی الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ سیکورٹی الرٹ میں کہا گیا ہے کہ ایران اور اس کے حمایتی گروپ امریکی شہریوں اور امریکی مفادات کو نشانہ بنا سکتے ہیں۔ الرٹ میں کہا گیا کہ خطے میں امریکی شہری پروازوں کی منسوخی اور فضائی بندش کے حوالے سے باخبر رہیں اور مشرق وسطیٰ کے کشیدہ علاقوں کے سفر سے گریز کریں۔