ماخذ: یو این اے
دالبندین(یو این اے )دالبندین کے علاقے میں تین موٹر سائیکلوں کے درمیان ہونے والے تصادم کے نتیجے میں چار افراد شدید زخمی ہو گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق تینوں موٹر سائیکلیں مبینہ طور پر تیز رفتاری اور ریسنگ کے دوران آپس میں ٹکرا گئیں۔ حادثے کے فورا بعد مقامی افراد اور امدادی ٹیموں نے زخمیوں کو فوری طور پر قریب واقع اسپتال منتقل کیا جہاں انہیں ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی۔اسپتال ذرائع کے مطابق چاروں زخمیوں کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث انہیں ابتدائی طبی امداد کی فراہمی کے بعد مزید اور بہتر علاج معالجے کے لیے فوری طور پر کوئٹہ ریفر کر دیا گیا ہے۔
