سانحہ کارساز جمہوریت کی بقا، عوامی جدوجہد اور قربانیوں کی لازوال تاریخ ہے، ماہ جبین خالد جمالی

ماہ جبین خالد جمالی

اشاعتی ڈیسک: روزنامہ بلوچستان نیوز ویب ڈیسک

کوئٹہ (ویب ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما ماہ جبین خالد جمالی نے سانحہ کارساز کے شہداءکو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ کارساز پاکستان کی سیاسی تاریخ کا ایک دردناک باب ہے، جس میں جمہوریت اور عوامی حقوق کی جدوجہد کرنے والے کارکنوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی وطن واپسی پر کراچی میں پیش آنے والا یہ المناک سانحہ آج بھی پوری قوم کے دلوں میں تازہ ہے۔ پیپلز پارٹی کے جیالوں نے جمہوریت، آئین اور عوامی حاکمیت کے لیے بے مثال قربانیاں دیں، جنہیں کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا۔ ماہ جبین خالد جمالی نے کہا کہ شہداءکی قربانیاں ہمیں جمہوری اقدار کے تحفظ، اتحاد، برداشت اور عوامی خدمت کا درس دیتی ہیں۔ پاکستان پیپلز پارٹی اپنے شہداءکی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھے گی اور جمہوریت کے استحکام کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی انہوں نے سانحہ کارساز کے تمام شہداءکے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔