اشاعتی ڈیسک: روزنامہ بلوچستان نیوز ویب ڈیسک
اسلام آباد (ویب ڈیسک) انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ میں مزید 15 روز کی توسیع کردی گئی۔ ایف بی آر نے تاریخ میں دوسری بار توسیع کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ اب انکم ٹیکس گوشوارے 31 اکتوبر تک جمع کرائے جاسکیں گے۔ ذرائع کے مطابق اب تک 69 لاکھ افراد انکم ٹیکس گوشوارے جمع کراچکے ہیں۔ گوشوارے جمع کرانے کی ابتدائی آخری تاریخ 30 ستمبر مقرر تھی، جس میں پہلے ہی 15 روز کی توسیع کی گئی تھی۔ اب تاریخ میں دوسری بار توسیع کردی گئی ہے۔
