پشین میں سیکورٹی فورسز نے گودام پر چھاپہ مار کر اسلحہ وگولہ بارود سے بھری گاڑی پکڑی لی

پشین اسلحہ وگولہ بارود

اشاعتی ڈیسک: روزنامہ بلوچستان نیوز ویب ڈیسک

پشین میں سیکورٹی فورسز نے گودام پر چھاپہ مار کر اسلحہ وگولہ بارود سے بھری گاڑی پکڑی لی
کوئٹہ ( ویب ڈیسک) سیکورٹی فورسز نے پشین میں انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کرتے ہوئے افغانستان سے گولا بارود لانے کی کوشش ناکام بنا دی۔ سیکورٹی ذرائع کے مطابق ایف سی بلوچستان اور سیکورٹی فورسز کی جانب سے آپریشن ردالفتنہ کے تحت مشترکہ کارروائی کی۔ سیکورٹی ذرائع نے بتایا کہ پشین میں انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی میں افغانستان سے گولا بارود لانے کی کوشش ناکام بنا دی گئی، سرانان میں سیکورٹی فورسز نے گودام پر چھاپہ مار کر اسلحہ وگولہ بارود سے بھری گاڑی پکڑی لی، گاڑی سے 3 آر پی جی، 4 لائٹ مشین گنز، مشین گن، دستی بم، راکٹس اور گولہ بارود برآمد ہوئے۔ سیکورٹی ذرائع کے مطابق سرانان میں دہشتگرد عناصر کی ممکنہ موجودگی کے پیش نظر سرچ آپریشن جاری ہے۔