فورسز کی کارروائیاں، شمالی وزیرستان میں 13، مستونگ میں 5 دہشتگرد ہلاک کردیے، سیکورٹی ذرائع

سکیورٹی فورسز

اشاعتی ڈیسک: روزنامہ بلوچستان نیوز ویب ڈیسک

کوئٹہ (ویب ڈیسک) سیکورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 18 خوارج کو ہلاک کردیا۔ سیکورٹی ذرائع کے مطابق آپریشن عزم استحکام وژن کے تحت فتنہ الخوارج کیخلاف شمالی وزیرستان اور گردونواح میں خوارج کے ٹھکانوں کو کامیابی سے نشانہ بنایا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ شمالی وزیرستان میں کارروائی کے دوران 13 خوارج ہلاک ہوئے ہوئے۔ سیکورٹی ذرائع کا بتانا ہے کہ بلوچستان میں بھی فتنہ الہندوستان کے خلاف کارروائیاں کی گئی اور مستونگ میں فتنہ الہندوستان کے 5 دہشتگردوں کو ہلاک کیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا، علاقے میں دہشتگردوں کے خاتمے کیلئے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔