ڈیرہ مراد جمالی (ا ین این آئی) کچھی کے علاقے میں مسلح ڈاکووں نے این جی او کے عملے کو یرغمال بناکر چار لاکھ بیس ہزار روپے کی رقم چھین لی اور فرار ہوگئے۔ پولیس کے مطابق کچھی حاجی شہر پولیس تھانے کی حدود قومی شاہراہ لمجی چندڑا روڈ تا محمد پور رئیسانی چوکی کے مقام پر سبی سے بھاگ ناڑی کیش لے جانے والے این جی او کے عملے حافظ وقار اور حقدار سمیت دیگر عملے کو نا معلوم مسلح ڈاکووں نے اسلحے کے زور پر یرغمال بناکر ان سے چار لاکھ بیس ہزار روپے نقدی، سات عدد قیمتی موبائل فون ودیگر سامان چھین کر فرار ہوگئے۔ واقعے کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کی ناکہ بندی کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔
کچھی میں مسلح ڈاکو این جی او کے عملے سے لاکھوں روپے چھین کر فرار
