کوئٹہ (ویب ڈیسک) پاکستان سے تعلق رکھنے والی وکیل اور انسانی حقوق کی فعال کارکن جلیلہ حیدر نے سال 2026 کا باوقار ”رائٹ لائیولی ہ±ڈ ایوارڈ“ (Right Livelihood Award)، جسے عام طور پر ”نوبل آلٹرنیٹو“ بھی کہا جاتا ہے، اپنے نام کر لیا۔ اسٹاک ہوم، سویڈن میں قائم رائٹ لائیولی ہ±ڈ فاﺅنڈیشن نے سال 2026 کے ایوارڈز کے فاتحین کا اعلان کیا۔ جلیلہ حیدر کے علاوہ جنوبی افریقہ کی رورل ویمنز اسمبلی، جارجیا کی ینگ لائرز ایسوسی ایشن اور امریکا سے تعلق رکھنے والی مصنوعی ذہانت کی محقق ٹمنیت گبرو بھی اس سال کے ایوارڈ حاصل کرنے والوں میں شامل ہیں۔ ایوارڈ دینے والے ادارے کے مطابق، جلیلہ حیدر نے پاکستان کے کمزور اور محروم طبقات کے لیے آواز بلند کی ہے جو جبر، پدر شاہی روایات اور نسلی و قومی تشدد کا سامنا کرتے ہیں۔ انہوں نے 2018 میں ہزارہ برادری کیخلاف ہونے والے ٹارگٹ کلنگ کے واقعات کے احتجاج میں سات روزہ بھوک ہڑتال کی قیادت بھی کی تھی۔ جلیلہ حیدر کو اس عالمی اعزاز پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ یہ اعزاز نہ صرف ان کی مسلسل جدوجہد، حوصلے اور انسانی حقوق کے لیے خدمات کا اعتراف ہے بلکہ پاکستان اور بالخصوص ہزارہ قوم کے لیے بھی باعثِ فخر ہے۔ دعا ہے کہ وہ مستقبل میں بھی اسی عزم و حوصلے کے ساتھ انسانیت، انصاف اور حقوقِ انسانی کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھیں۔ ان کے لیے مزید کامیابیوں اور نیک تمناﺅں کا اظہار کرتے ہیں۔
کوئٹہ سے تعلق رکھنے والی جلیلہ حیدر بین الاقوامی رائٹ لائیولی ہڈ ایوارڈ کیلئے نامزد
