حکومت نے پیٹرول 2، ڈیزل 3 روپے تک فی لیٹر سستا کردیا

پیٹرول ، ڈیزل سستا

اسلام آباد (ویب ڈیسک) حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا۔ پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پیٹرول 2 روپے 27 پیسے فی لیٹر سستا کردیا گیا جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 389 روپے 3 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔ ڈیزل کی قیمت میں بھی 3 روپے 56 پیسے فی لیٹر کمی کردی گئی، اعلامیے کے مطابق ڈیزل کی نئی قیمت 404 روپے 97 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔ اعلامیے کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں 29 ستمبر کیلئے ہوں گی۔