کوئٹہ (ویب ڈیسک پولیس ذرائع کے مطابق بلوچستان کے ضلع بولان میں واقع کھٹن تھانے کو مسلح افراد نے نشانہ بنایا۔ حملے کے دوران ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں تھانے کی عمارت مکمل طور پر زمین بوس ہونے کی اطلاعات ہیں۔ واقعے کے بعد علاقے میں سیکورٹی کی صورتحال سخت کردی گئی ہے، تاہم کسی ممکنہ جانی نقصان اور حملے کی مکمل نوعیت کے متعلق مصدقہ تفصیلات تاحال سامنے نہیں آسکیں۔ مزید معلومات اور سرکاری مو¿قف کا انتظار ہے۔
بولان میں مسلح افراد کا پولیس تھانے پر حملہ، عمارت دھماکہ خیز مواد سے اڑا دی
