لانگ مارچ میں تاخیر حکمت عملی کا حصہ ہے، حکومت مسئلہ حل کرنا چاہتی ہے تو مذاکرات کرے، سہیل آفریدی

سہیل آفریدی

پشاور (ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے وفاقی حکومت کو مذاکرات کی پیشکش کرتے ہوئے کہا ہے کہ لانگ مارچ کے بعد مذاکرات کرنے ہیں تو پہلے کیوں نہیں کرتے۔ پشاور میں سینئر صحافیوں سے گفتگو میں وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ سات دن میں وفاقی حکومت مسئلہ حل کرنا چاہتی ہے تو افہام و تفہیم سے کرلے، چاہتے ہیں کہ مسئلہ حل ہو جائے، لانگ مارچ میں تاخیر بھی حکمت عملی کا حصہ ہے، سیاسی کمیٹی کا فیصلہ تھا کہ تھوڑا وقت دیا جائے۔ سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ ہم نے لانگ مارچ کی کال سے پہلے ہی مذاکرات کا کہا تھا، 4 اکتوبرکو مارچ کا فیصلہ اٹل ہے، مولانا فضل الرحمن ہمارے پاس آجائیں تو انہیں خوش آمدید کہیں گے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کے لیے وزارت اعلیٰ کی کرسی سے گیا بھی تو فرق نہیں پڑےگا، مجھے نااہل کیا گیا تو میرا متبادل بانی پی ٹی آئی طے کریں گے۔