حکومت نے ایک روز کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی کمی کردی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا۔ وزارت پیٹرولیم ڈویژن نے 24 ستمبر کے لیے پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ آئل اینڈ گیس ریگیولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے وفاقی حکومت کے جاری کردہ طریقہ کار کی بنیاد پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کیا ہے۔ نوٹیکفیشن کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 1 روپے 93 پیسے کی کمی گئی ہے، جس کے بعد پیٹرول کی قیمت 392 روپے 05 پیسے سے کم ہو کر 390 روپے 12 فی لیٹر قیمت مقرر ہوگئی ہے۔ اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں بھی 4 روپے 21 پیسے کی کمی کی گئی ہے، اس کمی کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 418 روپے 96 پیسے کم ہوکر 414 روپے 75 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔ پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق 24 ستمبر کے لیے جاری کیا گیا ہے۔