بلوچستان کے علاقے ساران تنگی میں کارروائیاں، 6 دہشتگرد ہلاک، 9 مشتبہ افراد گرفتار، سیکورٹی ذرائع

بلوچستان کے علاقے ساران تنگی میں کارروائیاں، 6 دہشتگرد ہلاک، 9 مشتبہ افراد گرفتار، سیکورٹی ذرائع

کوئٹہ (ویب ڈیسک) بلوچستان میں سیکورٹی فورسز کی آپریشن شعبان 2 کے تحت دہشت گردوں کیخلاف کارروائیوں میں فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ سیکورٹی ذرائع کے مطابق سیکورٹی فورسز نے ساران تنگی میں کارروائیاں کیں جس میں فتنہ الہندوستان کے6 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ سیکورٹی ذرائع کے مطابق سیکورٹی فورسزکی کارروائیوں کے دوران 9 مشتبہ افراد بھی گرفتار کیے گئے۔ سیکورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ فورسز نے خفیہ اطلاعات پر فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن کیا، ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اورگولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔