کچھی کینال کے علاقے سے نامعلوم افراد نے 2کرکٹرز کو اغوا کرلیا

2 کرکٹرز اغوا

ڈیرہ بگٹی (این این آئی) کچھی کینال کے علاقے سے نامعلوم افراد نے 2کرکٹرز کو اغواءکرلیا۔ پولیس کے مطابق کچھی ینال کے قریب نامعلوم افراد نے کندھکوٹ سے کرکٹ کھیل کر واپس آنے والے سوئی کے رہائشی دو مقامی کرکٹرز ذاکر بگٹی اور وادن بگٹی کو اغواءکرلیا اور نامعلوم مقام کی طرف فررا ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس اورسیکورٹی فورسز نے علاقے کی ناکہ بندی کرکے مغویوں اورملزمان کی تلاش شروع کردی۔