بھاگ میں اسکول اور کمیونٹی ہال پر حملہ، عمارتیں نذر آتش، ایک شخص کو اغوا کرلیا گیا

بھاگ میں اسکول اور کمیونٹی ہال پر حملہ

ڈیرہ مراد جمالی (این این ائی) کچھی بھاگ مٹھل آباد میں مسلح افراد کا گرلز اسکول اور کیمونٹی ہال پر حملہ، عمارت کو آگ لگا دی، ایک شخص کو بھی اغواءکرکے اپنے ساتھ لے گئے، پولیس کے مطابق کچھی پولیس تھانہ صدر بھاگ ناڑی کی حدود گوٹھ مٹھل آباد میں نا معلوم مسلح افراد نے گورنمٹ گرلز مڈل اسکول اور کمیونٹی ہال پر حملہ کردیا اور عمارت کو آگ لگا دی، جس سے عمارتوں کو شدید نقصان اور گرلز اسکول میں موجود سرکاری ریکارڈ کے جل کر تباہ ہونے کی اطلاعات ہیں جبکہ نا معلوم مسلح افراد نے ایک شخص جوگی بھنڈ نامی کو اغواءکرکے اپنے ساتھ لے گئے، واقعے کی اطلاع پر مقامی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور تحقیقات شروع کردیں۔