کوئٹہ میں بھائی نے بھائی کو قتل کردیا، ٹریفک حادثے میں 2 افراد جاں بحق

کوئٹہ (آن لائن) ایئر پورٹ روڈ پر حادثے کے دوران 2 افراد جاں بحق ہوگئے نعشیں ہسپتال منتقل کردی گئیں۔ پولیس کے مطابق گزشتہ روز ایئر پورٹ روڈ پر طور ناصر کے قریب تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار اسرار خان اور امجد علی موقع پر جاں بحق ہوگئے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی نعشوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا جنہیں ضروری کارروائی کے بعد ورثاءکے حوالے کردیا گیا۔ علاوہ ازیں بروری تھانہ کے علاقے ہزارہ ٹاﺅن میں بھائی نے بھائی کو قتل کردیا نعش ہسپتال منتقل کردی گئی پولیس کے مطابق گزشتہ روز تھانہ بروری کے علاقے ہزارہ ٹاﺅن کے رہائشی راحت علی نے گھریلو جھگڑے کے دوران خنجر سے وار کرکے اپنے بھائی حسن رضا کو زخمی کردیا جس کو ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ نعش ضروری کارروائی کے بعد ورثاءکے حوالے کردی گئی پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے آلہ قتل برآمد کرلیا۔ اور کیس کی تفتیش سیریئس کرائم ونگ کررہا ہے۔