پشین میں مسلح افراد کی کارروائی، سرانان تھانہ تباہ کردیا، اسلحہ اور گاڑیاں لے گئے

سرانان تھانہ تباہ

پشین (ویب ڈیسک) پشین میں مسلح افراد نے تھانے کی عمارت تباہ کردی، اسلحہ و گاڑیوں سمیت تمام سامان ہمراہ لے گئے۔ مقامی ذرائع کے مطابق پشین کے سرانان بازار میں بڑی تعداد میں مسلح افراد نے علاقے کو اپنے کنٹرول میں لیکر تھانے کی عمارت کو دھماکہ خیز مواد سے تباہ کردیا، ذرائع کے مطابق مسلح افراد نے تھانے کی عمارت کو تباہ کرنے کے بعد اسلحہ، گاڑیاں اور دیگر سامان اپنے ساتھ لے گئے۔ علاقہ مکینوں کے مطابق آج دوپہر کو پشین کے علاقے سرانان میں مسلح افراد کافی دیر تک موجود رہے، اپنی کارروائی میں مسلح افراد نے سرانان تھانے کی عمارت کو مکمل طور پر تباہ کردیا۔