سیکورٹی خدشات کے باعث کوئٹہ سے ٹرین سروس ایک روز کیلئے معطل کردی گئی

کوئٹہ سے ٹرین سروس معطل

کوئٹہ (یو این اے) بلوچستان میں سیکورٹی خدشات کے باعث ٹرین سروس ایک روز کے لیے معطل کردی گئی، کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس آج روانہ نہ ہوسکی۔ ریلوے انتظامیہ کے مطابق بلوچستان میں موجودہ سیکورٹی صورتحال اور ممکنہ خطرات کے پیش نظر ٹرین سروس عارضی طور پر معطل کی گئی ہے۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پشاور سے کوئٹہ آنے والی جعفر ایکسپریس کو بھی جیکب آباد میں روک دیا جائے گا۔ سیکورٹی صورتحال بہتر ہونے کے بعد ٹرین سروس معمول کے مطابق بحال کردی جائے گی۔