دشت میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک، کوئٹہ سے لاپتا حمید اللہ کی لاش برآمد

ایمبولینس

کوئٹہ (آن لائن، یو این اے) دشت کے علاقے میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کردیا اور فرار ہوگئے تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز دشت کے علاقے میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے شریف نامی شخص کو قتل کردیا اور فرار ہوگئے نعش ہسپتال منتقل کردی گئی نعش ضروری کاروائی کے بعد ورثاءکے حوالے کردی گئی مزید کارروائی پولیس کررہی ہے۔ دوسری جانب مشرقی بائی پاس کے پہاڑ شن غر سے گزشتہ جمعرات سے لاپتہ ہونے والے شخص حمید اللہ ولد یار محمد کی لاش برآمد کر لی گئی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ حمید اللہ پہاڑ پر جڑی بوٹیاں حاصل کرنے گیا تھا جس کے بعد وہ پراسرار طور پر لاپتا ہو گیا تھا۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی بلوچستان اسٹار شاہین مانٹینرنگ ایسوسی ایشن کی ریسکیو ٹیم نے علاقے میں ریسکیو آپریشن شروع کیا۔ ٹیم نے انتہائی خطرناک اور دشوار گزار چٹانوں کی تلاش کے بعد لاپتا حمید اللہ کی لاش برآمد کر کے تمام ضروری اقدامات کے بعد لواحقین کے حوالے کر دی۔