کوئٹہ (ویب ڈیسک) قلعہ عبداللہ کراس پر فائرنگ سے 3 بھائی شدید زخمی، ایک موقع ہی پر جاں بحق ہوگیا۔ واقعے میں عبداللہ ولد اللہ نذر قوم بارکزئی سکنہ قلعہ عبداللہ جاں بحق ہوگیا جبکہ نصیب اللہ ولد خدائے نذر قوم بارکزئی، احسان اللہ ولد خدائے نذر قوم بارکزئی، نعمت اللہ ولد خدائے نذر قوم بارکزئی قلعہ عبداللہ شدید زخمی ہوئے جنہیں ٹراما سینٹر میزئی اڈہ ایمرجنسی میں فوری طور طبی امداد فراہم کی گئی زخمیوں کو ایمبولینس کے ذریعے کوئٹہ ریفر کر دیا۔
قلعہ عبداللہ کراس پر فائرنگ سے 3 بھائی شدید زخمی، چوتھا موقع پر جاں بحق
