گوجرانوالہ (ویب ڈیسک) جمعیت علماءاسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کیخلاف فوج سے متعلق تقریر پر اندراج مقدمہ کی درخواست دائر کردی گئی۔ مولانا فضل الرحمن کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست ایڈووکیٹ منظور قادر بھنڈر کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔ درخواست پر ایڈیشنل سیشن جج فیصل جمیل نے ایس ایچ او سول لائن اور مولانا فضل الرحمن کو 28 جولائی کیلئے نوٹس جاری کر دیا۔ عدالت نے پولیس کو بھی 28 جولائی کو رپورٹ جمع کروانے کا حکم دیا ہے۔
فوج سے متعلق تقریر پر گوجرانوالہ میں اندراج مقدمہ کی درخواست، عدالت نے مولانا فضل الرحمن کو نوٹس جاری کردیا
