کوئٹہ (ویب ڈیسک) شالکوٹ پولیس تھانے پر نامعلوم مسلح افراد نے دستی بم سے حملہ کیا اور فائرنگ کی۔ پولیس کے مطابق تھانے پر موجود اہلکاروں نے جرات اور بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے فوری طور پر موثر جوابی کارروائی کی، جس کے نتیجے میں حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ حملے میں کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور سیکورٹی فورسز کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر حملہ آوروں کی تلاش شروع کر دی۔ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔
شالکوٹ پولیس تھانے پر دستی بم حملہ اور فائرنگ، جوابی کارروائی میں حملہ آور فرار
