یوکرینی دارالحکومت میں روسی حملوں میں ہلاکتوں کی تعداد 20 ہوگئی، 90 زخمی

یوکرینی دارالحکومت میں روسی حملوں میں ہلاکتوں کی تعداد 20 ہوگئی، 90 زخمی

اشاعتی ڈیسک: روزنامہ بلوچستان نیوز ویب ڈیسک

کوئٹہ (ویب ڈیسک) روسی افواج نے جمعرات کی شب یوکرین کے دارالحکومت کیﺅ پر ڈرونز اور میزائلوں کا شدید حملہ کیا جس میں کم از کم 20 افراد ہلاک اور تقریباً 90 زخمی ہو گئے جبکہ ایک ایمبولینس سٹیشن بھی اس حملہ کا نشانہ بنا ہے۔ شہر کے میئر نے اسے کیﺅ پر کیا جانے والا ’سب سے شدید حملہ‘ قرار دیتے ہوئے جمعے کو یومِ سوگ کا اعلان کیا ہے۔ اس سے قبل ہونے والے بعض حملوں میں ہلاکتوں کی تعداد زیادہ رہی ہے تاہم اس تازہ حملے میں دارالحکومت کے خلاف سب سے زیادہ تعداد میں ہتھیار استعمال کیے گئے اور شہر کے وسیع علاقے میں مختلف مقامات کو نشانہ بنایا گیا۔ یہ حملے یوکرینی صدر زیلینسکی کی جانب سے روسی حملے کی تیاری سے متعلق انتباہ کے چند گھنٹوں بعد ہوئے۔