ڈیرہ مراد جمالی (این این آئی) جھل مگسی کے علاقے نفور میں مسلح افراد کا حملہ، گورنر ہاﺅس پر فائرنگ، عمارت کو نقصان پہنچانے کے بعد ڈی ایس پی جھل مگسی کے بھانجے سمیت دو افراد کو اغوا کرکے پہاڑے علاقے کی طرف فرار، مگسی قبیلے کے سیکڑوں افراد اور پولیس مسلح افراد کے تعاقب میں روانہ۔ پولیس کے مطابق جھل مگسی کے علاقے نفور میں اچانک نامعلوم مسلح افراد نے جن کی تعداد درجنوں میں بتائی جارہی ہے گاڑیوں میں سوار تھے اچانک گورنر ہاﺅس جھل مگسی پر فائرنگ کی جس سے عمارت کے شیشے، کھڑکیاں، دروازے ٹوٹنے سمیت عمارت کو نقصان پہنچانے کے بعد ڈی ایس پی جھل مگسی محمد یونس مگسی کے بھانجے شعیب مگسی اور ایک ہندو برادری سے تعلق رکھنے والے شخص آکاش کمار کو اغوا کرکے اپنے ساتھ لے گئے، واقعے کی اطلاع پر مگسی قبیلے کے سیکڑوں مسلح افراد اور پولیس اہلکار کیساتھ مسلح افراد کے تعاقب میں روانہ ہوگئے جبکہ پولیس ذرائع کے مطابق پولیس نے واقعے کے بعد جھل مگسی کے تمام داخلی و خارجی راستوں کو سیل کرکے سخت چیکنگ شروع کردی۔
جھل مگسی میں مسلح افراد کا حملہ، گورنر ہاﺅس کی عمارت پر فائرنگ، دو افراد اغواء کرکے لے گئے، پولیس
