فیفا ورلڈ کپ 26، چیک ری پبلک اور جنوبی افریقا کا میچ ایک ایک گول سے برابر

اٹلانٹا (مانیٹرنگ ڈیسک) فیفا ورلڈ کپ 2026 میں چیک ری پبلک اور جنوبی افریقا کا میچ 1-1 گول سے برابر رہا۔ اٹلانٹا میں گروپ اے کی دونوں ٹیمیں جنوبی افریقا اور چیک ری پبلک پہلا میچ ہارنے کے بعد ایک دوسرے کے مد مقابل ہوئیں۔ دونوں ٹیمیں ٹورنامنٹ میں پہلا پوائنٹ حاصل کرنے کا عزم لیے میدان میں اتریں۔ چیک ری پبلک نے میچ کا شاندار آغاز کرتے ہوئے چھٹے منٹ میں میکال سیڈیلیک کے گول کی بدولت برتری حاصل کی جو ہاف ٹائم پر برقرار رہی۔ 83ویں منٹ میں چیک ری پبلک کے کھلاڑی پاویل ش±لتس کے باکس میں ہینڈ بال پر ریفری نے جنوبی افریقا کو پنالٹی دی۔ ٹیبوہو موکوینا نے پنالٹی پر گول اسکور کرکے مقابلہ ایک۔ ایک سے برابر کردیا۔ موکوینا کے فیصلہ کن گول نے جنوبی افریقا کی ورلڈ کپ ا±میدوں کو برقرار رکھا، جبکہ دونوں ٹیمیں ابتدائی میچ میں شکست کے بعد اس بار ایک ایک پوائنٹ کے ساتھ میدان سے واپس گئیں۔