کوئٹہ، پولیس مقابلے میں دو ملزمان ہلاک، کیچ کے علاقے دشت میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق

کوئٹہ (ویب ڈیسک) کوئٹہ ٹیکسی اسٹینڈ کے قریب پولیس مقابلے میں 2 ملزمان ہلاک، پولیس ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والے ملزمان کی لاشیں سول اسپتال منتقل کردی گئیں ، ہلاک ملزمانف کی شناخت تاحال نہ ہوسکی۔ پولیس واقعے سے متعلق مزید تفتیش کررہی ہے۔ ضلع کیچ کے علاقے دشت میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ جاں بحق شخص کی شناخت حمل ولد حمید کے نام سے کی گئی جو سکنہ ہرانی بیٹ اچانک بازار دشت کے رہائشی بتائے جاتے ہیں۔ واقعہ کے بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے،جبکہ قتل کے وجوہات معلوم نہ ہوسکے۔ واقعے سے متعلق پولیس مزید تفتیش کررہی ہے۔