کوئٹہ (این این آئی) حکومت بلوچستان کی جانب سے محکمانہ کارروائیاں مکمل ہونے کے بعد مزید 34 اساتذہ کو جبری ریٹائرمنٹ کی سزا د ے دی گئی۔ سیکرٹری محکمہ کالجز، ہائر اینڈ ٹیکنیکل ایجوکیشن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق بلوچستان ایمپلائز ایفیشنسی اینڈ ڈسپلن ایکٹ 2011ءکے تحت کارروائی مکمل ہونے پر چیف سیکرٹری بلوچستان نے 34 افسران پرکمپلسیری ریٹائرمنٹ عائد کرنے کی منظوری دی ہے۔جن استاتذہ کو سزائیں سنا ئی گئی ہیں ان میں گریڈ 17کے 16لیکچرر، گریڈ 18کے 12 اسسٹنٹ پروفیسر ، گریڈ 19 کے 5 ایسوسی ایٹ پروفیسر اور گریڈ 20 کی ایک پروفیسر شامل ہیں۔ سزا پانے والوں میں سے پیشتر کا تعلق کوئٹہ جبکہ دیگر کا تعلق سبی، مستونگ، ژوب سے ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل بھی حکومت بلوچستان 37 استاتذہ کے خلاف کاروائی عمل میں لا تے ہوئے جبری ریٹائرمنٹ سے سمیت دیگر سزائیں سنا چکی ہے۔
محکمہ تعلیم بلوچستان نے مزید 34 اساتذہ کو جبری ریٹائرمنٹ کی سزا دے دی
