پنجاب نے 18ویں ترمیم کا سب سے زیادہ فائدہ اٹھایا، اب وہ اس کے دفاع کو تیار نہیں، بلاول بھٹو

پنجاب نے 18ویں ترمیم کا سب سے زیادہ فائدہ اٹھایا، اب وہ اس کے دفاع کو تیار نہیں، بلاول بھٹو

پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ اگر گلگت، بلتستان کے عوام نے بھاری اکثریت کے ساتھ میڈنٹ دلوایا تو جیالا وزیراعلیٰ آنے کے بعد عوام کو زمین کا مالک بنادیں گے، اٹھارہویں ترمیم کا فائدہ پنجاب نے سب سے زیادہ اٹھایا مگر وہ آج اس کے دفاع کو بھی تیار نہیں ہے۔

ویب ڈیسکJune 05, 2026 facebook twitter whatsup mailپاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ اگر گلگت، بلتستان کے عوام نے بھاری اکثریت کے ساتھ میڈنٹ دلوایا تو جیالا وزیراعلیٰ آنے کے بعد عوام کو زمین کا مالک بنادیں گے، اٹھارہویں ترمیم کا فائدہ پنجاب نے سب سے زیادہ اٹھایا مگر وہ آج اس کے دفاع کو بھی تیار نہیں ہے۔مزید دریافت کریںNewspapersسیاسی بلاگخبروں کا آرکائیوحکومتی پالیسی تجزیہپاکستانی خبریںگلگت کے شہر کے شاہی پولو گراؤنڈ میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ گزشتہ الیکشن میں ہماری سیٹیں چھینیں گئیں جبکہ فارم 45 کے مطابق ہمیں بھاری اکثریت ملی تھی۔انہوں نے کہا کہ اس بار عوام کو فارم 45 کا بندوبست کرنا ہے، ہم کسی کو عوام کا مینڈیٹ نہیں چھیننے دیں گے اور ملکر اس کا تحفظ کریں گے۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ گلگت بلتستان میں حق مالکیت کا قانون پاس ہوچکا ہے اور اب اگر عوام نے 7 جنوری کو ہمیں بھاری اکثریت دلوائی تو حکومت بننے کے بعد حق مالکیت کے قانون پر عملدرآمد ہوگا۔