کوئٹہ (این این آئی) حکومت بلوچستان نے کوئٹہ شہر میں دفعہ 144کے تحت موٹرسائیکل پر ڈبل سواری، پانچ یا پانچ سے زائد افراد کے اجتماعات ،دھرنوں، جلوسوں اور ریلیوں پر 30 روز کیلئے پابندی عائد کردی۔ محکمہ داخلہ بلوچستان کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق محکمہ داخلہ بلوچستان نے کوئٹہ شہر میں دفعہ 144 نافذ کردی جس کے تحت موٹر سائیکل پر ڈبل سواری پر پابندی، پانچ یا پانچ سے زائد افراد کے اجتماعات، جلسے، جلوس، ریلیوں اور منہ کو مفلر، ماسک یا کسی دوسرے ذرائع سے ڈھانپنے پ رپابندی عائد کردی گئی ہے۔
کوئٹہ میں 30 روز کیلئے دفعہ 144 نافذ کردی گئی
