حب ڈکیتی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 2 ڈاکو ہلاک، کوئٹہ میں فائرنگ سے ایک شخص قتل، دوسرا زخمی

حب (بلوچستان نیوز) حب میں بھوانی مزاج ہوٹل کے قریب ڈکیتی کی کوشش ناکام، شہریوں کی مزاحمت و فائرنگ، دو مبینہ ڈاکو ہلاک۔ ذرائع کے مطابق بھوانی مزاج ہوٹل کے قریب ڈکیتی کی واردات کے دوران شہریوں نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے مزاحمت کی، جس پر فائرنگ کا تبادلہ ہوا، فائرنگ کے نتیجے میں دو مبینہ ڈاکو ہلاک ہوگئے۔ ایک دوسرے واقعے میں چلتن ہاﺅسنگ اسکیم کوئٹہ میں ایس ایچ او سمارٹ ویمن سول لائن کے بیٹے کی مبینہ فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ، ڈی آئی جی کا نوٹس، خاتون پولیس افسر کا تبادلہ کردیا۔ تفصیلات کے مطابق چلتن ہاﺅسنگ اسکیم میں ایان احمد نے فائرنگ کرکے عامر نامی شخص کو قتل کردیا جبکہ ایک شخص شاہین زخمی ہوگیا۔ فائرنگ کے بعد ملزم فرار ہوگیا۔ دوسری جانب ڈی آئی جی کوئٹہ عمران شوکت نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او کو لائن حاضر کرکے واقعہ کی تحقیقات کے احکامات جاری کردیے۔