نوشکی (ویب ڈیسک) مسلح افراد کا مل تھانہ پر دھاوا، پولیس کے مطابق ہفتے کی شب مل پولیس تھانہ پر مسلح افراد کی فائرنگ سے پولیس آپریٹر نصرت نامی پولیس اہلکار پاؤں پر گولی لگنے سے زخمی ہوگیا۔ زخمی اہلکار کو میر گل خان نصر ٹیچنگ اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اسے طبی امداد دی گئی، مزید تفتیش پولیس کررہی ہے۔
نوشکی، مل تھانے پر مسلح افراد کا حملہ، فائرنگ سے اہلکار زخمی، پولیس ذرائع
