پشین+ڈھاڈر (نیوزایجنسیاں)پشین میں واپڈا آفس کے قریب نامعلوم افراد کی جانب سے ایک گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کی گئی، جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار دو افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔ واقعے کے بعد حملہ آور جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔پولیس ذرائع کے مطابق فائرنگ کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ جاں بحق ہونے والے افراد کی لاشوں کو ضروری کارروائی کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے،دوسری جانب بولان بائی پاس کے مقام پر مزدا اور پک اپ کے درمیان ہونے والے المناک ٹریفک حادثے میں ایک بچہ جاں بحق جبکہ چار افراد شدید زخمی ہو گئے۔ پولیس اور ریسکیو ذرائع نے فوری کارروائی کرتے ہوئے متاثرین کو ہسپتال منتقل کر دیا۔پولیس کے مطابق حادثہ اس قدر شدید تھا کہ پک اپ میں سوار ایک بچہ موقع پر ہی دم توڑ گیا جبکہ چار دیگر افراد زخمی ہوئے۔
پشین میں فائرنگ، 2فراد جاں بحق ،ڈھاڈر میں ٹریفک حاثہ ,ایک بچہ جاں بحق
