معروف اداکار حمزہ علی عباسی کی بہن ٹاکر ڈاکٹر فضیلہ عباسی کے خلاف منی لانڈرنگ کیس میں عبوری ضمانتوں میں 20 اپریل تک توسیع کردی گئی۔
اسپیشل جج سینٹرل ہمایوں دلاور نے کیس پر سماعت کی، دوران سماعت ایف آئی اے نے منی لانڈرنگ کیس میں مقدمہ کا چالان جمع کروا دیا۔ اد رہے کہ ایف آئی اے نے ڈاکٹر فضیلہ عباسی اور حمزہ علی عباسی کا جوائنٹ اکاؤنٹ میں سیل کروا رکھا ہے۔
