آبنائے ہرمز میں غیر ملکی فوجی مداخلت عالمی توانائی سلامتی کیلئے خطرہ ہوگی: ایران

تہران (ویب ڈیسک) آبنائے ہرمز میں غیر ملکی فوجی مداخلت عالمی توانائی سلامتی کیلئے خطرہ ہوگی، ایرانی وزارت دفاع کے ترجمان نے خبردار کیا ہے کہ آبنائے ہرمز میں کسی بھی غیر ملکی فوجی مداخلت سے عالمی توانائی کی سلامتی میں عدم استحکام پیدا ہوگا۔ ترجمان نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے آبنائے ہرمز اور بحیرہ عمان میں فوجی مداخلت کی کوئی بھی کوشش ناکام ہوگی۔