امریکا نے ایران کی منطق اور اصولوں کو سمجھ لیا ہے,ایرانی اسپیکر محمد باقر

ایرانی پارلیمانی اسپیکر محمد باقر قالیباف نے کہا ہے کہ مذاکرات کے اس دور میں مخالف فریق ایرانی وفد کا اعتماد حاصل کرنے میں ناکام رہا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق محمد باقر قالیباف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر کہا کہ اب وقت آگیا کہ امریکا سمجھے کہ وہ ہمارا اعتماد حاصل کرسکتا ہے یا نہیں۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ دو جنگوں کے باعث ایران کو مخالف فریق پر اعتماد نہیں۔ امریکا ہماری منطق اور اصولوں کو سمجھ چکا ہے۔ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر اور امریکا کے ساتھ مذاکرات کرنے والی ٹیم کے سربراہ محمد باقر قالیباف کا کہنا ہے امریکا نے ایران کی منطق اور اصولوں کو سمجھ لیا ہے۔

امریکا سے مذاکرات کے خاتمے کے بعد سوشل میڈیا پر جاری بیان میں ایرانی وفد کے سربراہ محمد باقر قالیباف نے کہا کہ مذاکراتی عمل کو آسان بنانے پر پاکستان کی کوششوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مذاکرات سے پہلے میں نے اس بات پر زور دیا تھا کہ ہمارے پاس نیک نیتی اورارادہ ہے، گزشتہ دو جنگوں کےتجربات سےہمیں مخالف فریق پرکوئی بھروسانہیں۔اسپیکر ایرانی پارلیمنٹ نے کہا کہ مذاکرات میں ایرانی وفد نے مستقبل سے متعلق اقدامات کیے، لیکن مخالف فریق اس مرحلے میں ایرانی وفد کا اعتماد حاصل کرنے میں بالآخرناکام رہا۔

انہوں نے کہا کہ امریکا نے ایران کی منطق اور اصولوں کو سمجھ لیا ہے، اب وقت آگیا ہے وہ فیصلہ کریں کہ آیا وہ ہمارا اعتماد حاصل کر سکتے ہیں یا نہیں۔

باقر قالیباف نے لکھا کہ ایرانی قوم کے حقوق کی پاسداری کے لیے فوجی جدوجہد کے ساتھ ڈپلومیسی کو دوسرا طریقہ سمجھتے ہیں، ایران 90 ملین افراد کا ملک ہے، سپریم لیڈرکے حکم پر سڑکوں پر نکلنے والے بہادر ایرانیوں کا شکر گزار ہوں، ایران کے40 روزہ قومی دفاع کی کامیابیاں مستحکم کرنے کے لیےکوششیں جاری رکھیں گے۔