وندر ،ویگو گاڑی اور مسافر کوچ میں تصادم ، ایس ایچ او بیٹے سمیت3افراد شہید

اوتھل :وندر کے قریب ویگو گاڑی اور مسافر کوچ میں تصادم کے نتیجے میں ایس ایچ او اورانکے بیٹے سمیت3افراد شہید جبکہ 2افرادزخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق جمعہ کو وندر کے قریب پیرمجاہد کے مقام پر ویگو گاڑی اور مسافر کوچ میں تصادم کے نتیجے میں ایس ایچ او وندر عبدالسلام مینگل ،انکے بیٹے منظوراحمد مینگل اور پولیس اہلکارکانسٹیبلملک عبدالناصر رونجھو شہید جبکہ 2افرادزخمی ہوگئے۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیواہلکار موقع پر پہنچ گئے نعشوں اورزخمیوں کو فوری طورپرہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں نعشیں ضروری کارروائی کے بعد ورثاءکے حوالے کردی گئیں۔