باجوڑ چیک پوسٹ پر خودکش حملہ ، 10سیکورٹی اہلکار شہید

باجوڑ(ویب ڈیسک)صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع باجوڑ میں عسکریت پسندوں کے خود کش بم حملے میں 10سکیورٹی اہلکارشہید ہوگئے جبکہ آٹھ عسکریت پسند مارے گئے۔ڈپٹی سپرٹنڈنٹ پولیس نیاز محمد نے میڈیا کو بتایا چار سے پانچ کمروں پر مشتمل عمارت پر ہونے والے حملے میں 10پولیس اور ایف سی اہلکارشہیدہو گئے۔ان کا کہنا تھا ہم نے ملبے سے10 لاشیں، جن میں ایک پولیس اہلکار بھی شامل ہے، اور دو زخمیوں کو ریکوری کیا ہے، جبکہ دیگر لاشوں کی تلاش جاری ہے۔ یہ چار سے پانچ کمروں پر مشتمل ایک عمارت تھی۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق باجوڑ کے علاقے لوئی ماموند میں ملنگی پوسٹ پر بارود سے بھری گاڑی کے ذریعے خودکش حملے کی کوشش کی گئی، جسے ناکام بنا دیا گیا۔سکیورٹی ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ جوابی کارروائی میں آٹھ حملہ آور مارے گئے۔