نوں: تھانے کے گیٹ کے قریب دھماکا، 2 افراد جاں بحق

ڈی آئی جی بنوں سجاد خان کے مطابق آئی ای ڈی دھماکے میں پولیس اہلکار محفوظ رہے تاہم بچے سمیت دو افراد جان کی بازی ہار گئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا جہاں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔

دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور ملوث عناصر کو جلد گرفتار کیا جائے گا۔

دوسری جانب، ایف سی کی منزئی پوسٹ مرتضیٰ میں کواڈ کاپٹر ڈرون حملے میں زخمی ہونے والے جوانوں کو ریکور کرنے کے لیے فرنٹیئر کور کوڑ قلعہ ٹیم پر فائرنگ اور دھماکے میں دو جوان شہید جبکہ پانچ زخمی ہوگئے۔

شہید ہونے والوں میں لانس نائیک باسط اور سپاہی عصمت اللہ شامل ہیں۔ زخمیوں میں نائب صوبیدار زاہد، نائیک مدثر، سپاہی اصغر، حوالدار شاہ پور خان اور لانس نائیک جان شامل ہیں۔