پنجگور: پنجگور میں بقائے پاکستان ریلی کا انعقاد فتنہ الہندوستان کی دہشت گردی کے خلاف عوام نے بھرپور احتجاج کیا۔پنجگور میں منعقدہ بقائے پاکستان ریلی میں فتنہ الہندوستان کے نام نہاد آپریشن ہیروف2 کیخلاف شدید احتجاج کیا گیا، ریلی کے شرکا نے دہشت گردی کے ناسور کو مکمل طور پر مسترد کرتے ہوئے پاک فوج سے اظہار یکجہتی کیا۔شرکا نے آپریشن ردالفتنہ ۔1میں فتنہ الہندوستان کے مذموم عزائم ناکام بنانے پرسکیورٹی فورسزکوخراج تحسین بھی پیش کیا جبکہ شہری ٹولیوں کی صورت میں اللہ اکبر چوک پر جمع ہوئے، شہریوں نے قومی پرچم اور پلے کارڈز بھی اٹھا رکھے تھے۔پنجگور کے عوام کا کہنا تھا کہ پاک فوج اور دیگر سکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی کی بدولت پنچگور بڑی دہشتگردی سے محفوظ رہا، شرکا نے فرنٹیئر کور (ایف سی) سے بھی اظہار یکجہتی کرتے ہوئے امن کے قیام کیلئے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔شرکا نے عزم کا اظہار کیا کہ قوم دہشت گردی کیخلاف سیکیورٹی فورسز کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی رہیں گی۔
پنجگور میں دہشتگردی کے خلاف بھرپور احتجاج، پاک فوج کوخراج تحسین پیش
