کوئٹہ میں گرین بس پر فائرنگ،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

کوئٹہ(ویب ڈیسک) شہر میں چلنے والی گرین بس سروس کو عارضی طور پر معطل کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق بس سروس روڈ سائیڈ پر سروس روک دی گئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکی چوک کے قریب گرین بس پر نامعلوم افراد کی جانب سے فائرنگ کی گئی، جس کے نتیجے میں بس کو تین گولیاں لگیں۔ واقعے کے بعد بس کو فوری طور پر ڈپو منتقل کر دیا گیا۔
پولیس کے مطابق واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں جبکہ خوش قسمتی سے فائرنگ کے اس واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔