کوئٹہ،ہڑتال کی کال، اپوزیشن رہنماں کی گرفتاریاں شرو ع

اشاعتی ڈیسک: روزنامہ بلوچستان نیوز ویب ڈیسک

کوئٹہ (ویب ڈیسک )کوئٹہ میں اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے دی گئی ہڑتال کی کال کے پیش نظر انتظامیہ نے کریک ڈان شروع کر دیا ہے، جس کے تحت اپوزیشن رہنماں کی گرفتاریاں عمل میں لائی جا رہی ہیں۔خاندانی ذرائع کے مطابق سابق گورنر بلوچستان اور پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما سید ظہور آغا کو کوئٹہ میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتاری ہڑتال کو ناکام بنانے اور امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لیے کی گئی۔دوسری جانب سید ظہور آغا کی گرفتاری پر سیاسی حلقوں میں تشویش پائی جاتی ہے، جبکہ پی ٹی آئی رہنماں نے اس اقدام کو سیاسی انتقام قرار دیتے ہوئے شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔حکام کی جانب سے تاحال گرفتاری کی وجوہات اور مقام کے حوالے سے کوئی باضابطہ موقف سامنے نہیں آ سکا۔